16 October 2024

میزائل پروگرام کے بارے میں امریکہ اور یورپ کا موقف فریبکارانہ ہے، محمد جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایران کے میزائل پروگرام کے بارے میں امریکہ اور تین یورپی ملکوں کے موقف کو مکمل فریب کارانہ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۴۳
تاریخ اشاعت: 23:59 - March 19, 2018

میزائل پروگرام کے بارے میں امریکہ اور یورپ کا موقف فریبکارانہ ہے، محمد جواد ظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں امریکہ اور تین یورپی ملکوں کی اسلحہ ساز کمپنیوں کی جانب سے خطے کے بعض ملکوں کے لیے آفٹر سیل سروس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم سے اسحلہ خریدو کیونکہ ہماری حکومتیں تمہارے ہمسایوں پر دباؤ ڈال کر ان کے دفاعی پروگرام کو رول بیک کرانے کی شکل میں آفٹرسیل سروس فراہم کریں گی۔

ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے کو اربوں ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کے ساتھ ساتھ ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کی شکایت کرنا، تینوں یورپی ملکوں اور امریکہ کی مکمل فریب کاری ہے۔
جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے دعوی کیا کہ انہوں نے امریکی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کی ترغیب دلانے کی غرض سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس میں تہران کے میزائل پروگرام اور شام کے حوالے سے کردار ادا کرنے والے افراد کو شامل کیا جائے گا۔

جرمنی، فرانس، برطانیہ اور امریکہ ایران کے میزائل پروگرام کا شور مچا کر خطے کے ملکوں کو زیادہ سے زیادہ اسحلہ خریدنے کی ترغیب دلانا چاہتے ہیں تاکہ اپنی اسلحہ ساز کمپنیوں کو خسارے سے بچایا جا سکے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں