اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: مودی حکومت پر راج ٹھاکرے کا الزام

ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کی قوم پرست اور سخت گیر جماعت مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ نے مرکز میں برسراقتدار مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت پر ملک میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے کا الزام لگایا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۴۶
تاریخ اشاعت: 16:51 - March 21, 2018

ہندوستان: مودی حکومت پر راج ٹھاکرے کا الزاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر نو نرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے ممبئی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی رام مندر کے نام پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات کی آگ بھڑکانے کی سازش کر رہی ہے تاکہ اس سے سیاسی فائدہ اٹھ سکے-

ان کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا ڈر ہے کہ بی جے پی رام مندر کے نام پر ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان فسادات کرا سکتی ہے- راج ٹھاکرے نے ملک کی سبھی سیاسی جماعتوں سے مودی سے آزاد ہندوستان بنانے کے لئے متحد ہونے کی اپیل کی-

انہوں نے کہا کہ مودی سے آزاد ہندوستان بنانا ملک اور ریاستوں، سب کے فائدے میں ہے - انہوں نے کہا کہ سبھی جماعتوں کو متحد ہوجانا چاہئے-

انہوں نے یہاں تک کہا کہ دو ہزار انیس کے انتخابات ہندوستان کی ایک اور آزادی کی لڑائی ہے- جلسہ ختم ہونے کے بعد مہاراشٹر نو نرمان سینا کے مشتعل کارکنوں نے ممبئی - احمد آباد ہائی وے پر ان ہوٹلوں اور دوکانوں میں توڑپھوڑ کی جن پر گجراتی زبان میں بورڈ لگا ہوا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں