اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

متحدہ مجلس عمل بحال، انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد ایم ایم اے نے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۸۵۴
تاریخ اشاعت: 18:13 - March 21, 2018

متحدہ مجلس عمل بحال، انتخابات میں حصہ لینے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ایم اے کی بحالی اور انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان بیت الرضوان میں ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں اتحاد میں شامل جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں جی یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو اتحاد کا صدر اور اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔

ایم ایم اے کی قیادت نے جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ کو جنرل سیکریٹری اور اسلامی تحریک کے علامہ عارف حسین واحدی کو ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔بعد ازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر پوری قوم کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے میں تمام جماعتوں کی برابر کی حیثیت ہے اور ہم آئندہ عام انتخابات میں ایک پرچم تلے حصہ لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عراق، شام، لیبیا اور افغانستان کی صورت حال ہمارے سامنے ہے اور متحدہ مجلس عمل مسلم امہ کی آواز بنے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے سیاسی اتحاد ایم ایم اے کا قیام سن دو ہزار دو کے انتخابات میں عمل میں آیا تھا اور سن دو ہزار سات تک اس اتحاد نے صوبہ خیبر پختونخوا پر حکومت بھی کی لیکن اندرونی اختلافات کے نتیجے میں اس کی مقبولیت ختم ہو گئی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں