مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکیوں کی اکثریت کو یقین ہے کہ ملک کو خفیہ ایجنسیاں اور فوج چلا رہی ہے۔
امریکی اخبارمیں شائع سروے رپورٹ کے مطابق امریکا کے 60فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ غیر منتخب اہلکار حکومتی پالیسیاں بنانے کے عمل پر حاوی ہیں۔
ڈیموکریٹ اورری پبلکن دونوں پارٹیوں سے تعلق رکھنےوالے شہریوں کی رائےہے کہ تقرر کردہ اہلکاروں کا عمل دخل وفاقی حکومت کے امور میں بہت زیادہ ہے۔
اخبارکے مطابق ہر 4 میں سے 3امریکیوں کو یقین ہے کہ واشنگٹن پر ڈیپ اسٹیٹ کا کنٹرول ہے۔
سروے کے مطابق 35فی صد ایشیائی امریکیوں، لاطینیوں اور سیاہ فاموں کو یقین ہے کہ ملک پر ایجنسیوں کی حکومت ہے، جبکہ80 فیصد امریکیوں کو یقین ہے کہ حکومت ان کی جاسوسی کر رہی ہے۔
پیغام کا اختتام/