16 October 2024

نوروز کا پیغام دنیا کے لیے سب سے اہم ہے، انٹونیو گوترش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے نوروز کو دنیا کے تین سو ملین لوگوں کے لئے نیا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہار کی واپسی اور فطرت کا احیا عالمی سماج کو متحد اور دنیا میں امن و دوستی کی ترویج کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۷۵
تاریخ اشاعت: 23:02 - March 23, 2018

نوروز کا پیغام دنیا کے لیے سب سے اہم ہے، انٹونیو گوترشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جشن نوروز کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ نوروز درحقیقت ایک عظیم احساس ہے اور نوروز کا پیغام دنیا کے لیے سب سے اہم ہے۔

انھوں نے کہا کہ دنیا میں پائے جانے والے اختلافات اور مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ ہمیں نوروز کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دنیا کو نوروز کے پیغام کی ضرورت ہے تاکہ پورے انسانی سماج کو امن، عدالت، فہم و ادراک، باہمی احترام اور بھائی چارے جیسے اصلی اقدار کے گرد جمع کیا جا سکے۔

انھوں نے نوروز منانے والے ملکوں کے سفیروں کی قدردانی کرتے ہوئے جشن روز کی تقریب میں اپنی شرکت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوراٹر میں ہونے والی جشن نوروز کی تقریب کا اہتمام ایران، پاکستان، ہندوستان، افغانستان، عراق، ترکمانستان، تاجکستان، قزاقستان، قرقیزستان، جمہوریہ آذربائیجان اور ترکی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں