16 October 2024

اسلام جرمنی کا ایک حصہ ہے، جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تارکین وطن کے بارے میں نرم رویہ اختیار اور اس سلسلے میں خاص طور سے دین اسلام کے بارے میں جرمنی کے وزیر داخلہ کے حالیہ فتنہ انگیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اسلام جرمنی کا حصہ بن چکا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۷۶
تاریخ اشاعت: 4:01 - March 24, 2018

اسلام جرمنی کا ایک حصہ ہے، جرمن چانسلرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ میں ایک بیان میں جرمنی میں آباد مسلمانوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے اور اسلام و مسلمین کے خلاف دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے زہریلے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ جرمنی میں آباد مسلمان، جرمن سماج کا اہم حصہ ہیں۔

انھوں نے جرمن وزیر داخلہ کے حالیہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پچاس لاکھ مسلمان جرمنی میں موجود ہیں جن کا مذہب، دین اسلام ہے اور وہ جرمن سماج کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل جرمنی کے وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جرمنی میں مسلمان آباد ضرور ہیں مگر وہ جرمن سماج کا حصہ نہیں ہیں۔

ان کے اس بیان پر جرمنی کے مختلف گروہوں اور مسلمانوں کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں