مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزیر خارجہ سشماسوراج نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ سن دو ہزار چودہ میں موصل سے جن ہندوستانی مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا وہ قتل کر دیئے گئے ہیں۔
اغوا کیے جانے والے ہندوستان مزدوروں میں سے زیادہ تر کا تعلق ہندوستان کے صوبے مشرقی پنجاب سے بتایا جاتا ہے اور انہیں تین سال قبل داعش دہشت گردوں نے اس وقت اغوا کر لیا تھا جب وہ حالات خراب ہونے کے بعد موصل سے کسی دوسرے شہر منتقل ہو رہے تھے۔
ہندوستان کی وزیر خارجہ نے بتایا کہ داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں مزدوروں کے قتل کی تصدیق ہو جانے کے بعد ہندوستان کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ، وی کے سنگھ لاشوں کو تحویل میں لینے کے لیے عراق پہنچ گئے ہیں۔
پیغام کا اختتام/