16 October 2024

سعودی عرب کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کیلئے فضائی راستے کی اجازت دینے کی مذمت

فلسطین کی مختلف تنظیموں من جملہ فلسطین کی عوامی تحریک اور پاپولر فرنٹ فار فلسطین لبریشن Popular Front for Palestine Liberation نے اسرائیل کے لئے فضائی روٹ کھولنے کے سعودی عرب کے اقدام کو مسلم امہ اور مسئلہ فلسطین سے خیانت قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۸۲
تاریخ اشاعت: 6:18 - March 24, 2018

سعودی عرب کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کیلئے فضائی راستے کی اجازت دینے کی مذمتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاپولر فرنٹ فار فلسطین  لبریشن Popular Front for Palestine Liberation  نے ہندوستان کی فضائی کمپنی ایر انڈیا کو مقبوضہ علاقوں کے لئے اپنے فضائی روٹ کے استعمال کی اجازت دینے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم امہ اور مسئلہ فلسطین سے خیانت قرار دیا اور اس اقدام کو ریاض اور تل ابیب کے مابین سکیورٹی، تجارتی اور سیاسی تعلقات کی برقراری کے لئے رابطہ پل قرار دیا ہے۔

پاپولر فرنٹ فار فلسطین  لبریشن  نے اسی طرح  سعودی ولیعہد بن سلمان کے تخت و تاج کو بچانے کے لئے اربوں ڈالر مالی امداد دینے کی سعودی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ملکوں کی جانب سےمسلم امہ اور مسئلہ فلسطین سے خیانت کرنے کی باگ ڈور اب رسمی طور پر ریاض کے سپرد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا 70 سال سے سعودی عرب کی فضائی حدود نہ فقط اسرائیلی پروازوں بلکہ ان تمام پروازوں کے لئے بند تھی جو مقبوضہ علاقوں کی سمت پرواز کرنا چاہتے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں