مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علا الدین بروجردی نے پارلیمنٹ نیوز ایجنسی سے گفتگو میں علاقے میں امریکی خباثت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مشہد مقدس میں بدھ کے روز کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے بارے مں امریکی منصوبہ اس گروہ کو ختم کرنے کے بجائے اس کی حمایت پر مبنی تھا اس لئے داعش اور اسی طرح افغانستان میں امریکہ کی شکست علاقے میں واشنگٹن کی شکست و ناکامی کا ایک نمونہ تھا۔
انھوں نے کہا کہ علاقے میں ایران کی موجودگی قیام امن اور علاقے کے ملکوں کی درخواست پر ہے اور یہ جان لینا چاہئے کہ علاقے میں امریکہ، اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کر سکے گا۔
علاالدین بروجردی نے کہا کہ علاقے کے ملکوں میں جاری بحرانوں کے پیش نظر ایران میں پائیدار امن کا وجود، ایک بڑی نعمت اور ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کا ایک درخشاں کارنامہ ہے.
پیغام کا اختتام/