16 October 2024

پاکستان کے صوبہ پختونخوا میں زلزلہ

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خبر کا کوڈ: ۸۹۴
تاریخ اشاعت: 16:28 - March 25, 2018

پاکستان کے صوبہ پختونخوا میں زلزلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ دو ریکارڈ گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔

جن علاقوں میں زلزلے کے یہ جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں پشاور کے علاوہ مردان، نوشہرہ، صوابی، ضلع دیر اور کوہستان شامل ہیں۔

پاکستان کی میڈیا رپورٹوں میں کہا گيا ہے کہ زلزلہ میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

پیغام کا اختتام/

 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں