اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کمال خرازی کی پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے دن اعلی پاکستانی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۰۶
تاریخ اشاعت: 23:58 - March 27, 2018

کمال خرازی کی پاکستانی عہدیداروں سے ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کمال خرازی نے منگل کے روز سینیٹ میں حمکران جماعت مسلم لیگ کے پارلیمانی لیڈر راجہ ظفرالحق کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔

ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ نے اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ، پاکستان کی جانب سے گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد اور بینکاری تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر کمال خرازی نے متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ملاقات میں، انتہا پسندی کی روک تھام میں علمائے کرام اور سیاسی جماعتوں کے کردار کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں داعشی عناصر کو افغانستان اور پاکستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں لہذا خطرے کا ٹھوس بنیادوں پر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر کمال خرازی نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ کے ملاقات ساتھ  میں دوطرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انتہا پسندی کی روک تھام نیز سرحدی سیکورٹی جیسے معاملات پر بات چیت کی۔

ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر کمال خرازی پیر کے روز کابل کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد پہنچے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں