16 October 2024

پاکستان کی سلامتی اور حساس امور میں امریکی مداخلت

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کی سلامتی جیسے حساس امور میں براہ راست مداخلت کرکے اس ملک کے امن و سکون اور معاشی ڈھانچے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۱۱
تاریخ اشاعت: 9:54 - March 28, 2018

پاکستان کی سلامتی اورحساس امور میں امریکی مداخلتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جنوبی پنجاب کے شہرکروڑ لعل عیسن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو الجھا کر ہماری سرزمین کو تختہ مشق بنا دیا گیا، جس کے نتیجے میں ہمیں ستر ہزار سے زائد لاشیں اٹھانا پڑیں، پاکستان پر مسلط کی گئی اس جنگ میں جتنا نقصان ہم نے اٹھایا ہے اتنا اور کسی کو نہیں اٹھانا پڑا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تعلقات اس کے سرحدی ممالک سے خراب کرنے کے لئے ہر روز نئی سازش تیار کی جاتی ہے۔ پاکستان پر غیر حقیقی الزامات لگا کر اسے دنیا میں تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جغرافیائی اعتبار سے ہمیں کمزور کرنے کے لئے پڑوسی مسلم برادر ممالک ایران اور افغانستان سے تعلقات میں دراڑیں ڈالی جا رہی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان کو امریکی امداد کی ضرورت نہیں بلکہ امریکہ عالمی سلامتی کے نام پر اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیشہ پاکستان کی منتیں کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عالمی قوتوں سے برابری اور احترام پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں، ایسے کسی بھی تعلق کی اس ملک کو قطعی ضرورت نہیں، جس سے قومی وقار کو ٹھیس پہنچے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں