اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹرمپ جوہری معاہدے سے نکلنے کے لئے تیار: وائٹ ہاوس

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں امریکہ کی مرضی کے مطابق اگر اصلاحات نہیں کی گئیں تو واشنگٹن اس عالمی معاہدے سے الگ ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۹۱۲
تاریخ اشاعت: 10:03 - March 28, 2018

ٹرمپ جوہری معاہدے سے نکلنے کے لئے تیار: وائٹ ہاوسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاوس کے ترجمان راج شاه  Raj Shah نے کل رات کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ  نے جوہری معاہدے کو بد ترین معاہدہ قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاوس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  امریکی صدر ٹرمپ  امریکی کانگریس یا پھر اپنے یورپی اتحادیوں کے ذریعے جوہری معاہدے میں اصلاحات  کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل 10 کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو  نے جرمنی اور فرانس کے وزراء خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ اگر جوہری معاہدے میں اصلاحات نہیں کی گئیں تو امریکہ 12 مئی 2018 کو اس عالمی معاہدے سے الگ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ  نے  دعوی کیا ہے کہ جوہری معاہدہ صرف ایران کے مفادات کو پورا کر رہا ہے اور اس معاہدے کو واشنگٹن کے حق میں کرنے کے لئے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں