اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان اور پاکستان کا امن پسندانہ اقدام

پاکستان اور ہندوستان نے دونوں ممالک میں سفارتکاروں کو ہراساں کئے جانے کی شکایتوں کو دور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۵۳
تاریخ اشاعت: 21:16 - March 31, 2018

ہندوستان اور پاکستان کا امن پسندانہ اقداممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دونوں ملکوں کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور نئی دہلی نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک میں سفارتکاروں اور سفارتی عملے کے ساتھ برتاؤ کے تعلق سے انیس سو بیانوے کے ضابطہ اخلاق کے تحت ان شکایتوں کو دور کیا جائے گا-

پاکستان اور ہندوستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے بیک وقت اعلان کیا گیا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ملکوں نے اتفاق کر لیا ہے- دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان میں سفارتکاروں کے ساتھ برتاؤ کے ضابطہ اخلاق کے مطابق عمل کیا جائے گا اور سفارتکاروں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو حل کریں گے-

دونوں ملکوں کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات اس وقت شروع ہوئے جب دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر الزام لگایا کہ ان کے سفارتکاروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے- دونوں ہی ملکوں کے ہائی کمشنروں نے میزبان ملک کے اعلی عہدیداروں سے اس سلسلے میں بات چیت کی ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں