اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام: غوطہ شرقی سے عنقریب دہشت گردوں کا صفایا

شام کے دیہی صوبے غوطہ شرقی کے چند اور علاقے کچھ گھنٹے کے اندر دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۹۶۰
تاریخ اشاعت: 23:27 - March 31, 2018

شام: غوطہ شرقی سے عنقریب دہشت گردوں کا صفایامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق عربین، عین ترما، جوبر اور زملکا تھوڑی دیر کے اندر دہشت گردوں سے مکمل پاک ہو جائیں گے اور ان علاقوں میں امن بحال ہو جائے گا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افراد اور ان کے گھر کے افراد کو لے کر آخری بس عربین پاس کے راستے ادلب کی جانب روانہ ہو گئی ہے جس کے بعد یہ علاقہ بھی دہشت گردوں سے مکمل خالی ہو گیا ہے اور شامی فوج نے ایک اور کامیابی رقم کی ہے۔

دوسری جانب شامی فوج غوطہ شرقی میں دہشت گردوں کے آخری گڑھ دوما میں پیشقدمی کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس نے اعلان کر دیا ہے کہ اگر جیش الاسلام نامی دہشت گرد گروہ علاقے سے انخلا پر آمادہ نہیں ہوا تو اس کے ٹھکانوں پر حملے شروع کر دیئے جائیں گے۔

شامی فوج نے چھبیس فروری سے غوطہ شرقی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے لیے آپریشن کا آغاز کیا تھا اور دوما کے سوا اس صوبے کے تمام علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں