16 October 2024

امریکہ کے تازہ دم فوجیوں کی افغانستان روانگی

امریکہ نے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے بہانے اپنے ایک ہزار تازہ دم فوجیوں کو افغانستان روانہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۹۶۵
تاریخ اشاعت: 23:50 - March 31, 2018

امریکہ کے تازہ دم فوجیوں کی افغانستان روانگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق افغانستان کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے یہ فوجی افغانستان کے مختلف علاقوں میں واقع چھتّیس امریکی فوجی ٹھکانوں میں تعینات ہوں گے۔ ایک ہزار تازہ دم امریکی فوجیوں کی افغانستان روانگی کے ساتھ ہی اس ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد اب بڑھ کر سولہ ہزار ہو گئی ہے۔

افغانستان میں نیٹو کے دیگر رکن ملکوں کے بھی کوئی تین ہزار فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بیشتر افغان حکام اور عوام کا خیال ہے کہ ان کے ملک میں غیرملکی افواج کی تعیناتی کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہں ہوا ہے اور ان کے ملک میں بدامنی کا سلسلہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا مقصد اس ملک کے معدنیات کے ذخائر پر قبضے کے ساتھ ساتھ علاقے کے امور پر تسلط جمانا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں