اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیل کے تحفظ کے لئے شام میں امریکی فوج کا باقی رہنا ضروری

سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے شام میں امریکی فوج کے باقی رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے تحفظ کے لئے شام میں امریکی فوج کا باقی رہنا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۹۶۶
تاریخ اشاعت: 23:53 - March 31, 2018

اسرائیل کے تحفظ کے لئے شام میں امریکی فوج کا باقی رہنا ضروریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی میگزین ٹائم کے ساتھ گفتگو میں شام میں امریکی فوج کے باقی رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے تحفظ کے لئے شام میں امریکی فوج کا باقی رہنا ضروری ہے۔ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد نے کہا کہ خطے میں ایران کے اثر اور رسوخ کو کم کرنے کے لئے شام میں امریکی فوج کا حضور ضروری ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ شامی سرزمین پر باقی رہنے کی صورت میں امریکی فوج شام کے مستقبل کے بارے میں اپنا کردارادا کرسکے گی۔

سعودی عرب کے  ناتجربہ کار ولیعہد نے اس سے قبل وال اسٹریٹ جنرل کے ساتھ گفتگو میں کہا تھا کہ اگر ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں مؤثر ثابت نہ ہوئیں تو سعودی عرب ایران کے خلاف جنگ چھیڑ دےگا۔

سعودی عرب کےولیعہد نے ایسے میں شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی پر تاکید کی ہے کہ جب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ورجینیا کے شہر رچمونڈ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا  کی بات کی تھی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں