اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مسلح افواج نے حکومت کی رٹ بحال کر دی، عراقی وزیراعظم

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں نے تمام علاقوں میں حکومت کی رٹ بحال کر دی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں داعشی دہشت گردوں کا کوئی اڈہ باقی نہیں بچا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۰۰
تاریخ اشاعت: 22:17 - April 03, 2018

مسلح افواج نے حکومت کی رٹ بحال کر دی، عراقی وزیراعظممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے امریکہ اور سعودی عرب اور اس کے علاقائی اتحادیوں کی مالی اور فوجی امداد کے ذریعے سن دو ہزار چودہ میں شمالی اور مغربی عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ اور لاتعداد جرائم کا ارتکاب کیا جس کے بعد حکومت عراق نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران سے مدد کی باضابطہ درخواست کی تھی۔

عراقی فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے ایران کی مشاورت کے ذریعے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو مغربی عراق کے صوبے الانبار میں داعش کے آخری گڑھ راوہ سٹی کو آزاد اور عراق میں داعش کا کام تمام کر دیا تھا۔

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ملک میں داعش کا کوئی گڑھ باقی نہیں بچا ہے اور تمام علاقوں پر فوج اور سیکورٹی اداروں کا مکمل کنٹرول ہے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ عراقی سیکورٹی فورس کے جوانوں نے مغربی علاقوں میں داعش کی باقیات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران نو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ترجمان علی الحسینی نے بتایا ہے کہ ملک کے دیگر سیکورٹی اداروں کے تعاون سے کی جانے والی اس کارروائی کا مقصد کرکوک بغداد شاہراہ کو محفوظ بنانا ہے جہاں دہشت گروہ داعش کے بچے کچے عناصر گاہے بگاہے حملے کرتے رہتے ہیں۔ اس علاقے میں دو روز قبل شروع کیے جانے والے آپریشن میں طوزخورماتو اور کرکوک کو آپس میں ملانے والی شاہراہ کو نشانہ بنایا گیا جو موت کی شاہراہ کے نام سے مشہور ہے۔

طوزخورماتو کے عوام کی درخواست پر عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس کے دستوں کو علاقے کی جانب روانہ کیا تھا تاکہ دہشت گردوں کا قلع قمع کیا جا سکے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں