16 October 2024

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ایک ناقابل معافی جرم ہے ، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ایک ناقابل معافی جرم ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۱۴
تاریخ اشاعت: 23:16 - April 04, 2018

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات ایک ناقابل معافی جرم ہے ، رہبر انقلاب اسلامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ کے خط کے جواب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دھوکے باز، دروغگو اور غاصب حکومت کے ساتھ مذاکرات ایک ناقابل معافی جرم ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں فلسطینی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

آیت اللہ العظی سید علی خامنہ ای نے اپنے جوابی خط میں فلسطینی کاز اور فلسطینی مجاہدین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین کا حل یہ ہے کہ عالم اسلام میں مزاحمتی محاذ کی تقویت اور غاصب صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد کو تیز کیا جائے۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اپنے خط میں فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خود کو فلسطینیوں کی ہر طرح کی حمایت کا پابند سمجھتا ہے اور یہ ہمارا دینی اور انسانی فریضہ ہے اور ہم سیاسی تبدیلیوں کو خاطر میں لائے بغیر اس فریضے پر عمل کرتے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کچھ عرصے قبل رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے نام اپنے خط میں بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے خلاف عالمی سامراجی طاقتوں کی ریشہ دوانیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلسطینی کاز کی حمایت پر آپ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ ہم غرب اردن اور بیت المقدس میں عوام کی پرجوش تحریک انتفاضہ شروع کر  کے  خداوند متعال کے حکم سے مسئلہ فلسطین کے خلاف طاغوت عصر امریکہ اور منافق حکمرانوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں