مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے نہیں ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں داعش کی موجودگی اور اس کی سرگرمیوں کی بھی سختی کے ساتھ تردید کی۔
بحران افغانستان کا ذکر کرتے ہوئے پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ طالبان پر پاک فوج کا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے اور طالبان سے مذاکرات کرنا حکومت افغانستان کی ذمہ داری ہے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے اس ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے لیکن بقول ان کے ہندوستان اس پر توجہ نہیں دے رہا ہے اور کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔
پیغام کا اختتام/