اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

میکسیکو کی سرحد پر امریکی فوج کی تعیناتی ناگزیر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں تارکین وطن کو روکنے کے لیے میکسیکو کی سرحد پر فوج تعینات کرنا ناگزیر ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۳۳
تاریخ اشاعت: 20:40 - April 05, 2018

میکسیکو کی سرحد پر امریکی فوج کی تعیناتی ناگزیرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے  وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے میکسیکو کی سرحد پر فوج تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اب ہم اپنے کام عسکری انداز میں کریں گے اور یہ ایک بڑا قدم ہوگا۔ میکسیکو کے تارکین وطن کے کارواں، امریکا کی نرم سرحدی  پالیسی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے داخل ہو رہے ہیں جو مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے جارج بش اور اوباما کے برعکس میکسیکو کے حوالے سے سخت رویہ اپنا رکھا ہے جبکہ اس سے قبل ٹرمپ وسطی امریکی ملک ہانڈوراس کی امداد بھی بند کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں اور امریکا کی تجارتی پالیسی کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے چین کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو محدود کرنے کا بھی فیصلہ کرچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں