اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایٹمی معاہدے کی امریکا کی جانب سے خلاف ورزی پر ایران کی تنقید

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکہ مختلف بہانوں سے اور ایٹمی معاہدے کی پابندی نہ کر کے ایران کو اس معاہدے کے مفادات سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۳۹
تاریخ اشاعت: 23:29 - April 05, 2018

ایٹمی معاہدے کی امریکا کی جانب سے خلاف ورزی پر ایران کی تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع نے ماسکو میں سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر صربیہ کے وزیر دفاع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو امید ہے کہ عالمی برادری اور عالمی رائے عامہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر امریکہ پر دباؤ ڈالے گی۔

انھوں نے ایران اور صربیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے حکام سیاسی و اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں۔

اس ملاقات میں صربیہ کے وزیر دفاع نے بھی ایران کے ساتھ دفاعی و فوجی تعلقات کے فروغ کے لئے‏ بھی اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سیاسی تعلقات کی مانند دونوں ملکوں کے فوجی و دفاعی تعلقات بھی فروغ پائیں گے۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر دفاع امیر حاتمی روس کا دو روزہ دورہ اور ماسکو کے سیکورٹی اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد واپس تہران پہنچ گئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں