16 October 2024

پاکستان کے وزیر اعظم کی مشکلات میں اضافہ

سینیٹ ہارس ٹریڈنگ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس ملک کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۴۶
تاریخ اشاعت: 12:14 - April 06, 2018

پاکستان کے وزیر اعظم کی مشکلات میں اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے استدعا کی کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا بیان دینے پر وزیر اعظم کو طلب کیا جائے، وزیراعظم تمام دستاویزات اور ثبوت کمیشن کے سامنے پیش کریں۔

شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کی گئی، وزیراعظم کا بیان تشویش ناک ہے، شاہد خاقان عباسی ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں، ان کے بیان کی اہمیت ہوتی ہے، الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے بیان پر ایکشن لے کر انہیں طلب کرے اور الزامات کا جائزہ لیا جائے، وزیراعظم کے بیان کو سامنے رکھ کر مزید کارروائی کی جائے۔

درخواست کے ساتھ وزیر اعظم کے بیان کے خبری تراشے بھی لگائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی عوام میں کوئی عزت نہیں، انہیں ووٹ خرید کر اس عہدے پر لایا گیا، چیئرمین سینیٹ کا اس طرح انتخاب بےعزتی ہے۔ اس لئے ایسی بےعزتی سے بچیں اور صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں