مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کابل کے صدارتی محل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستانی وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے ایک روزہ دورہ کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر سینئر افغان رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جس میں اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا افغان صدر اشرف غنی اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں جو وفود کی سطح پر ہوئی اس بات پر اتفاق ہوا کہ مربوط روابط کے ذریعے علاقائی سلامتی کا مشترکہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے پاکستان کے وزیراعظم کا دورہ،
افغانستان کے صدر اشرف غنی کی دعوت پر انجام پا یا ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنا، اس کا تسلسل برقرار رکھنا، پائیدار امن کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا، دونوں ملکوں اور خطے میں استحکام اور معاشی خوشحالی لانا بتایا گیا ہے۔
پیغام کا اختتام/