اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا میں غیرقانونی تارکین کے گرد گھیرا مزید تنگ

امریکا میں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے اور امریکی صدر نے اس بل پردستخط کر دیئےہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۶۷
تاریخ اشاعت: 13:09 - April 07, 2018

امریکا میں غیرقانونی تارکین کے گرد گھیرا مزید تنگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا میں غیرقانونی تارکین کو پکڑ کر چھوڑنے کی پالیسی ختم کردی گئی ہے اور امریکی صدر نے اس بل پردستخط کر دیئےہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ عدالتی حکم کے بغیر گرفتار شخص کی رہائی نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کو قید کرنے کےلیے فوجی اڈوں کی فہرست بھی مانگ لی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ملک بھر کے  میئروں کے ساتھ ایک نشست میں خبردار کیا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو پناہ دینے والوں کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی شہروں میں قانون کی خلاف ورزی ہو رہی ہے اور بیرونی مجرمین آزادانہ طور پر رفت و آمد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے مخالف بعض میئروں نے اس نشست میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں بیشتر میئروں نے تارکین وطن سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں