16 October 2024

یورپ اپنے وعدوں پر قائم رہے گا

یورپ، امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں اس کا ساتھ نہیں دے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۸۵
تاریخ اشاعت: 23:42 - April 08, 2018

یورپ اپنے وعدوں پر قائم رہے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خاتون ایرانی رکن پارلیمنٹ سہیلا جلودار زادہ  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کی صورت میں یورپ اپنے وعدوں پر قائم رہے گا.

انہوں نے گزشتہ سالوں کے دوران امریکہ کی جانب سے ویت نام میں انجام ہونے والے وحشیانہ جرائم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا امریکہ کے اس قسم کے اقدامات کی وجہ سےعالمی سطح پراس کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ایرانی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بہت زیادہ کوششوں کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے پر دستخط ہو‎ئے ہیں، جبکہ امریکہ کی یک طرفہ علیحدگی اس کی مزید تنہائی کا باعث ہوجائے گی.

انہوں نے کہا کہ امریکہ جان لے کہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی سے نہ فقط امریکہ کو نقصان پہنچے گا اور وہ گوشہ نشینی کا شکار ہو جائیگا جبکہ ایران اپنے صاف و شفاف موقف کی وجہ سے مزید ہر دلعزیز بن جائیگا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں