مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ریڈیو سے بات کرتے ہوئے اسرائیل کے وزیر جنگ اویگدر لیبرمن نے کہا کہ حماس کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں رہنے والے لوگ معصوم نہیں ہیں یہ سب لوگ حماس سے جڑے ہوئے ہیں ان سب کے حماس سے تعلقات ہیں اور یہ لوگ حماس سے تنخواہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ انسانی حقوق کے کارکن جو ہمیں چیلنج کررہے ہیں اور غزہ کی سرحد عبور کررہے ہیں وہ حماس کے عسکری ونگ کے کارکن ہیں، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی صحافی سے متعلق لیبرمن کا کہنا تھا کہ یہ صحافی ڈرون اڑاتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ صحافی اپنی پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران صہیونی گولیوں کا نشانہ بنا۔
اسرائیلی وزیر جنگ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ 10روز کے دوران غزہ کی سرحد پر اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے صحافی سمیت 32 فلسطینی شہید جب کہ 3ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
پیغام کا اختتام/