اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران و روس کے درمیان پارلیمانی تعاون کے سمجھوتے پر دستخط

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے پارلیمانی اسپیکروں نے تہران میں پارلیمانی تعاون کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۰۴
تاریخ اشاعت: 22:52 - April 09, 2018

ایران و روس کے درمیان پارلیمانی تعاون کے سمجھوتے پر دستخطمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کے روز تہران میں روسی پارلیمنٹ دوماکے اسپیکر ویا چسلاؤ ولودین سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں پارلیمانی تعاون کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی توسیع کے مقصد سے اہم اقتصادی منصوبوں پر غور کیا جانا بھی ضروری ہے۔

اس ملاقات میں روس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے بھی تہران اور ماسکو کے تعلقات کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ فریم ورک  تیار کر کے دہشت گردی اور منشیات کے خلاف مہم میں مزید بہتر کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اقتصادی شعبے میں ایران اور روس کے تعلقات کو اور زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں