مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا نے آئیوری کوسٹ، فرانس، کویت، ہالینڈ، پیرو، پولینڈ، سوئیڈن اور برطانیہ کے ساتھ مل کر شام کے علاقے غوطہ شرقی کے شہر دوما میں کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق الزامات کے بارے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے-
امریکی مندوب نے شامی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں عام شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال معمول بنتا جا رہا ہے-
دہشت گردوں کے قریبی ذرائع اور ان کے مغربی حامیوں نے دعوی کیا ہے کہ شامی فوج کے طیاروں نے ہفتے کی شام دمشق کے قریب واقع شہر دوما میں کیمیائی بموں کا استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں ستر سے زائد عام شہری مارے گئے ہیں جبکہ دسیوں دیگر متاثر ہوئے ہیں-
مغربی ملکوں اور دہشت گردوں کے حامیوں نے یہ الزام ایک ایسے وقت عائد کیا ہے جب شامی فوج دوما شہر کو تقریبا آزاد کرانے والی ہے-
شامی حکومت پہلے ہی خبردار کر چکی تھی کہ فوج کی پیشقدمی کو روکنے کے لئے دہشت گرد عناصر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتے ہیں-
شامی حکومت کے ذرائع نے یہ بھی خبر دی تھی کہ دہشت گردوں کے پاس مغربی ملکوں سے کیمیائی مواد بھی پہنچ چکا ہے-
پیغام کا اختتام/