اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے پر چین کی تاکید

چینی حکام نے دنیا کے ملکوں سے کہا ہے کہ وہ امریکا کی خود سرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کریں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۲۵
تاریخ اشاعت: 23:48 - April 10, 2018

امریکا کی خودسرانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے پر چین کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، چینی  صدر شی جین پینگ نے بیجنگ میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرش سے ملاقات میں کہا کہ چند قطبی نظام ہمیشہ دنیا کے ملکوں کے ایجنڈے میں رہنا چاہئے-

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ساکھ اور وقار کی پاسداری دنیا کے سبھی ملکوں کی ذمہ داری ہے-  چینی صدر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ چین اپنا ماڈل اور نظریہ دوسرے ملکوں پر مسلط کرنا چاہتا ہے، کہا کہ چین صرف اپنی ترقی و پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے-

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ بین الاقوامی چیلنجوں کا مقابلہ ضروری ہے- اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ چین، دنیا میں چند قطبی نظام کے قیام کے بڑے حامیوں میں سے ہے-

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بوآؤ ایشین فورم میں شرکت کے لئے چین کے دورے پر ہیں- چین کے جنوبی شہر بوآؤ میں ایشین فورم کا اجلاس منگل کو شروع ہوا جس میں دنیا کے ملکوں کے سیکڑوں مندوبین شریک ہیں-

چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں کہا کہ تجارتی جنگ اور خود سرانہ اقدامات سے نہ صرف دو طرفہ مفادات کو نقصان پہنچے گا بلکہ دنیا کے مشترکہ مفادات کو بھی اس سے زک پہنچے گی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں