16 October 2024

روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی حالات نا سازگار

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی کے لیے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۲۹
تاریخ اشاعت: 23:59 - April 10, 2018

روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی حالات نا سازگارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے مطابق میانمار حکومت مسلسل اس امر پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں مسلم اقلیتی روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے تیار ہے لیکن اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ان مہاجرین کی راخین واپسی کے لیے حالات ابھی تک بالکل سازگار نہیں ہیں۔

میانمار کی ریاست راخین سے گزشتہ برس اگست میں وہاں جاری خونریز فوجی کریک ڈاؤن سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے7لاکھ  سے زائد روہنگیا مسلمان ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔

مہاجرین کا کہنا تھا کہ راخین میں میانمارکے فوجی اور بدھ شدت پسندوں نے ان کے گھروں کو جلا یا اور مردوں کو قتل کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں روہنگیا خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کیں۔

عالمی سطح پر میانمارکے فوجیوں کی جانب سے اس قسم کی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اسے روہنگیائی مسلمانوں کی نسل کشی قراردیاگیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں