اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران و پاکستان کے تعلقات کے فروغ پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہےکہ سرحدوں کی سلامتی کو مضبوط بنانا اور پاک ایران مشترکہ سرحدی علاقوں میں اقتصادی ترقی و خوشحالی دونوں ممالک کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۴۷
تاریخ اشاعت: 15:26 - April 12, 2018

ایران و پاکستان کے تعلقات کے فروغ پر ایران کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے گزشتہ روز یوم پاکستان کی مناسبت سے تہران میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے سرحدی گیٹ کے افتتاح، سرحدی مارکیٹوں کے فروغ، سرحدوں میں غیرقانونی آمد و رفت کی روک تھام، منشیات، انسانی اور مصنوعات کی اسمگلنگ کو روکنے اور دہشتگرد عناصر کا مقابلہ کرنا دونوں ممالک کے اسٹریٹجک مقاصد ہیں.

عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان گزشتہ 70 سالوں سے باہمی احترام کی بنیاد پر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں جو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد ترقی کی سمت آگے بڑھ رہے ہیں.

ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید سے دونوں ممالک کے روابط مزید فروغ پائے ہیں۔

عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا کہ ایران کے پاس گیس کے ذخائر ہیں اور ایران پاکستان کی تیل اور گیس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے.

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں