اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیل کو روس کا انتباہ

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے علاقے میں عدم استحکام سے متعلق اقدامات پر اسرائیل کو سخت خبردار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۷۲
تاریخ اشاعت: 21:01 - April 13, 2018

اسرائیل کو روس کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کرملین ہاؤس نے ایک بیان میں اس ٹیلی فونی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس گفتگو میں شام کے حالات منجملہ شام کے صوبے حمص میں ٹیفور ایربیس پراسرائیلاسرائیل کے حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پرتن نے کہا کہ شام کے قومی اقتدار اعلی کا احترام بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے نتن یاہو کو مخاطب کر کے کسی بھی ایسے اقدام پر انتباہ دیا کہ جس سے شام کی سلامتی کے لئے خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

روس کی جانب سے اسرائیل کو یہ انتباہ، علاقے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے علاوہ ٹی فور پر اس کے حالیہ حملے اور شام کے خلاف ممکنہ امریکی فوجی حملے میں اسرائیل کو ممکنہ شمولیت سے متعلق رہا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں