16 October 2024

عدالتی فیصلے پر مریم نواز کی شدید تنقید

نواز شریف کو تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہل قراردئے جانے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر مریم نواز نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہلی اسی وقت تک ہے جب تک یہ فیصلہ دینے والے کرسیوں پر موجود ہیں
خبر کا کوڈ: ۱۱۹۰
تاریخ اشاعت: 23:45 - April 14, 2018

عدالتی فیصلے پر مریم نواز کی شدید تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سیالکوٹ میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو ایک ہی مقدمے میں چار چار بار نااہل قراردیا گیا -

انہوں نے عدالتی فیصلے پر تنقید کرنے کےساتھ ساتھ آصف زرداری اور عمران خان کو مہرہ قراردیا -

مریم نواز نے اپنا مخصوص نعرہ لگوا کر کہ روک سکو تو روک لو کو بار بار دوہراتے ہوئے کہا نوازشریف کی نااہلی کی مدت تاحیات نہیں ہے بلکہ یہ نااہلی اسی وقت تک ہے جب تک فیصلے دینے والے کرسیوں پر موجود ہیں -

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان جمعے کو اپنے فیصلے میں سابق وزیراعظم نوازشریف اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کو سیاست سے تاحیات نااہل قراردے دیا ہے -

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں