16 October 2024

سعودی عرب اور اسرائیل ایک پیج پر

سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ در پردہ اور آشکارا روابط اب پوشیدہ نہیں رہے اورمسلم ملک شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے بلا جواز اور غیر قانونی حملے کی سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے حمایت نے سعودی عرب کی ماھیت سب پر واضح کردی۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۰۳
تاریخ اشاعت: 14:25 - April 15, 2018

سعودی عرب اور اسرائیل ایک پیج پرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملوں کا خیرمقدم کیا، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم شامی فوج کی کارروائیوں کے خلاف فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیوں کہ شامی حکومت اپنے شہریوں، خواتین اور بچوں پر عالمی طور پر ممنوعہ قرار دیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کو استعمال کررہی ہے۔

ادھرشام پرحملوں کی حمایت کرتے ہوئے غاصب اسرائیل نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گذشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال سرخ لکیر عبور کرنے کے مترادف ہے آج امریکی قیادت میں فرانس اور برطانیہ نے اس بات پر عمل کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کربغیر کسی ثبوت کے کل صبح، شام پر میزائلی حملہ کیا جس پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ حالانکہ 3 سال قبل اقوام متحدہ نے شام کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک قرار دیا تھا۔ جبکہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب شام کی فوج نے داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کو شکست دی تھی جس سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض اتحادی داعش اور جبھتہ النصرہ جیسے دہشتگرد گروہوں کی شکست سے نہ فقط خوش نہیں ہیں بلکہ وہ ان دہشتگردوں کو بچانے کیلئے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے والے فرنٹ لائن کے ملکوں اور تحریکوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور شام پر حملہ بھی اسی لئے کیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں