مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا کہ میانمار سے فرار ہونے والے سات لاکھ روہنگیا مسلمانوں میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جنھیں اکتوبر دوہزار سولہ سے اگست دوہزار سترہ کے دوران میانمار کے فوجیوں نے جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمان خواتین کو دھمکی اور انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنانا میانمار کے فوجیوں کی ایک اسٹریٹیجی تھی جس کے ذریعے وہ روہنگیا مسلمانوں کو ڈراتے، ان کی تحقیر کرتے اور انہیں اجتماعی طور پر سزا دیتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ میانمار کے فوجیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو فرار ہونے پر مجبور اور انہیں دوبارہ لوٹ کر نہ آنے دینے کے لئے جنسی تشدد کا سہارا لیا اور یہ جنسی تشدد انہوں نے منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا ہے
پیغام کا اختتام/