اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ ویتنام

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ویتنام کی نیشنل اسمبلی کی چیئرمین نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں ملکوں کے تجارتی، ثقافتی، سیاحتی اور تعلیمی شعبوں کے تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۱۴
تاریخ اشاعت: 16:25 - April 16, 2018

  ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا دورہ ویتناممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے پیر کو ہنوئی میں ویتنام کی نیشنل اسمبلی کی چیئرمین نوین ٹی کیم نان سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویتنام کے ساتھ ایران کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ہی ملکوں کو چاہئے کہ ان تعلقات کو مختلف شعبوں میں زیادہ سے زیادہ فروغ دیں-

ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے نظریات اور موقف بہت سے مسائل میں ایک جیسے ہیں، کہا کہ ویتنام نے طویل جدوجہد آزادی کے بعد خود مختاری حاصل کی ہے اسی لئے آج میں نے ویتنام کی تحریک آزادی کے رہنما ہوشی مین کے مقبرے پر حاضری دے کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا-

ویتنام کی نیشنل اسمبلی کی چیئرمین نوین ٹی کیم نان نے بھی نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ویتنام نے ہمیشہ ایران کے عوام اور حکومت کی حمایت کی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے تعاون میں توسیع کا عمل تیز ہو گا-

ایران کی پارلیمنٹ، مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی ایک اعلی سطحی پارلیمانی اور سیاسی وفد کے ہمراہ پیر کی صبح سرکاری دور پر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں