اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ناگفتہ بہ صورت حال

عالمی ریڈکراس اور ہلال احمر نے جنیوا میں ایک بیان میں بنگلہ دیش میں میانماری پناہ گزینوں کی انتہائی افسوسناک اور ابتر صورت حال پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۲۸
تاریخ اشاعت: 12:31 - April 18, 2018

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی ناگفتہ بہ صورت حالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، عالمی ریڈ کراس کمیٹی اور ہلال احمر  کی فیڈریشن کی جانب سے ایسی حالت میں روہنگیا پناہ گزینوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کے خلاف اس ملک کی فوج اور انتہا پسند بودھسٹوں کی وحشیانہ کارروائیوں میں ہزاروں افراد جاں بحق و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں برسات کا موسم قریب آنے کے ساتھ ہی اس ملک میں روہنگیا پناہ گزیں کیمپوں کی صورت حال کو بہتر بنائے جانے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں تاہم کاکس بازار  کے علاقے میں سیلاب اور زمین دھنسنے کے رونما ہونے والے متعدد واقعات کے پیش نظر میانماری پناہ گزینوں کی صورت حال پر گہری تشویش پیدا ہو گئی ہے اور بنگلہ دیش میں میانماری پناہ گزینوں کو برسات کے موسم میں جان کا سخت خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ میانمار اور بنگلہ دیش کے حکام کے درمیان نومبر دو ہزار سترہ میں نو لاکھ روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے ہیں تاہم اب تک اس سلسلے میں نہ صرف، کوئی موثر اقدام عمل میں نہیں لایا گیا ہے بلکہ جب سے اب تک بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں