16 October 2024

یورپی پارلیمنٹ میں میکرون کے خلاف اور شام پر حملے پر احتجاج

یورپی پارلیمنٹ میں فرانسیسی صدر کے خطاب کے ساتھ ہی یہ پارلیمنٹ شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کے حملے کے خلاف احتجاج کے میدان میں تبدیل ہو گئی۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۲۹
تاریخ اشاعت: 16:46 - April 18, 2018

یورپی پارلیمنٹ میں میکرون کے خلاف اور شام پر حملے پر احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فرانس پریس کے مطابق  یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کی ایسی تصاویر جاری کی ہیں جو ایسے پلے کارڈ لئے ہوئے تھے جن پر لکھا  تھا کہ شام کو چھوڑ دو، یورپی پارلیمنٹ کے اراکین اس طرح سے  شام کے امور میں مداخلت بند کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

فرانس کے صدر میکرون، یورپی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب میں اصلاحات سے متعلق اپنے منصوبوں پر پارلیمانی اراکین کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، مگر ان اراکین نے نہ صرف عدم دلچسپی کا اظہار، بلکہ شام پر حملے میں امریکہ کا ساتھ دینے پر شدید اعتراض کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کر کے شام کے کئی شہروں میں  میزائل حملہ کیا ہے جس پر عالمی سطح پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں