اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں پولیس کے سیکورٹی ٹاور پر قبضہ کرنے کی دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۳۳
تاریخ اشاعت: 17:05 - April 18, 2018

ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کا حملہ ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے قدس بریگیڈ کے  ہیڈکوارٹر کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کی ایک ٹیم پاکستان کے اندر سے ایران کے اندر ایک سیکورٹی ٹاور پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنا چاہتی تھی لیکن سپاہ قدس کے جوانوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا-

بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ کے جوانوں نے موقع پر بروقت پہنچ کر دہشت گردوں کے سبھی ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا- بیان میں کہا گیا ہے کہ اس لڑائی میں تین دہشت گرد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی دہشت گرد فرار کر گئے ہیں-

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ہونے والی اس لڑائی میں سپاہ پاسداران کے دو اور پولیس کا ایک جوان شہید ہو گیا۔

اس سے پہلے خبروں میں  کہا گیا تھا کہ شہید ہونے والوں کی تعداد چار ہے- سپاہ قدس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں تعینات سپاہ، پولیس اور سبھی سیکورٹی فورس کے غیور جانباز اور جوان، اسلامی انقلاب اور ایرانی عوام کے دشمنوں کے ہر طرح کے اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں-

بیان میں سپاہ قدس نے کہا ہے کہ ہم اپنے دوست اور ہمسایہ ملکوں سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین کو عالمی استکبار کے ایجنٹوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں