اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نہ ہی فرانس اور نہ کسی بھی ملک کو ایران کے اندرونی مسائل پر مداخلت کا کوئی حق نہیں ہیں: سنیئر ایرانی کمانڈر

ایرانی مسلح افواج کے سنیئر کمانڈر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نہ ہی فرانس اور نہ کسی دوسرے ملک کو ایران کے اندرونی مسائل پر مداخلت کا کوئی حق نہیں ہیں.
خبر کا کوڈ: ۱۳۱
تاریخ اشاعت: 21:23 - January 24, 2018

نہ ہی فرانس اور نہ کسی بھی ملک کو ایران کے اندرونی مسائل پر مداخلت کا کوئی حق نہیں ہیں: سنیئر ایرانی کمانڈرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ بات مسلح افواج کے سنیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل 'سید مسعود جزایری' نے بدھ کے روز ایرانی دفاعی اور میزائل پروگراموں کے حوالے سے مذاکرات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دفاعی اور میزائل پروگراموں پر مذاکرات کرنے کی تجویز ایک غلطی کے سوا کچھ نہیں ہے.

بریگیڈیئر جنرل جزایری نے کہا کہ منصوبہ بندی شدہ مقاصد کی مبنی پر ملکی دفاعی طاقت کو مزید مضبوط بنانا ایرانی مسلح افواج کی پہلی ترجیح ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں اسلامی انقلاب کا دشمن ایران کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکی دے رہے ہیں لہذا دفاعی پالیسی ڈیٹرنس اور قومی مفادات کی ترقی کی کوششیں جاری رکھیں گی.

تفصیلات کے مطابق، فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں جوہری معاہدے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانتداری کی تصدیق کرتے ہوئے ایرانی میزائل پروگراموں پر تشویش کا اظہار کیا.

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق، ایرانی میزائل پروگرام اس کا قانونی حق ہے اور اس ملک نے بار بار اپنے میزائل پروگرام پر ہرگز مذاکرات نہ کرنے پر زور دیا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں