مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق عشرہ فجر انقلاب اسلامی کے ایام کے حوالے سے اسلام آباد میں قایم ایرانی مرکز کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز منعقد ہوں گے۔
ایرانی ثقافتی مرکز کے مطابق سماعت سے محروم فن کاروں کا گروپ «دستان گویا» اسلام آباد کے کام سیٹ کے (لوک ورثه) ہال میں فن کا مظاہرہ کریں گے۔
مذکورہ فن کار گروپ اسلام آباد کے علاوہ راولپنڈی میں بھی شو کریں گے۔
(لوک ورثه) ہال میں اس موقع پر ہفتہ فلم منایا جائے گا جہاں لوگ ایرانی فلموں سے آشنا ہوں گے۔
عشرہ فجر کے موقع پر ثقافتی نمایش، انقلاب کے حوالے سے انگریزی اور اردو میں مقالوں کی اشاعت،سوشل میڈیا پر انقلاب کے حوالے سے تعارفی لڑیچر اور تصاویر کے علاوہ مختلف تعلیمی اداروں میں اس موقع پر ثقافتی اور علمی نشستوں کا اہتمام کیا جارہا ہے تاکہ انقلاب اسلامی کو بہترانداز میں متعارف کرایا جاسکے۔
پیغام کا اختتام/