اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی و جنوبی کوریا تاریخ کے اہم موڑ پر

شمالی کوریا کےسربراہ کم جونگ اُن جنوبی کوریا کے صدر مون جائی سے تاریخی ملاقات کے لیے جنوبی کوریا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پیدل سرحد عبور کرکےامن کےلیے ہاتھ بڑھا دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۳۰
تاریخ اشاعت: 19:47 - April 28, 2018

شمالی و جنوبی کوریا تاریخ کے اہم موڑ پرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کے سربراہ مون جائی نے سرحدی علاقے پنمن جم میں مہمان کا خیر مقدم کیا، تاریخی موقع پرجنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے وفد کا والہانہ استقبال کیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن اور جنوبی کوریا کے صدر مون جے کی بین الکوریائی سربراہ ملاقات میں خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا معاملہ ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا جبکہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ بندی معاہدے کو امن معاہدے میں بدلنے سمیت دیگر امور پر بھی مذاکرات ہوں گے، دونوں لیڈر مختلف تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

1950 کی دہائی میں ہونے والی تین سالہ کوریائی جنگ کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا کے کسی لیڈر نے جنوبی کوریائی سرزمین پر قدم رکھا۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دوران امریکا جنوبی کوریا مشقیں بھی معطل رہیں گی۔

شمالی کوریا کےسابق سربراہ اور موجودہ سپریم لیڈر کے والد کی جنوبی کوریا کےسربراہ سےدس برس پہلے پیونگ یانگ میں ملاقات ہوئی تھی تاہم دونوں ملکوں کےدرمیان امن معاہدہ نہیں ہوسکا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں