16 October 2024

لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاک و ھند کا ہاٹ لائن رابطہ

پاکستان اور ہندوستان نے ایل او سی پر فائرنگ اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناۓ جانے پر گفتگو کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۳۴
تاریخ اشاعت: 12:57 - April 30, 2018

 لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، پاک و ھند کا ہاٹ لائن رابطہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے مسئلے پر گفتگو ہوئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج کے ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ رواں سال فائرنگ سے 219 بے گناہ شہری جاں بحق ہوئے جس میں 112 خواتین اور 20 بچے بھی شامل ہیں اور اس قسم کی کارروائیاں ایل او سی پر صورتحال مزید کشیدہ کرنے کا باعث ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں