16 October 2024

ایرانی قوم میں مایوسی پیدا کرنا دشمن کی سازش

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ بشریت کا مستقبل روشن، تابناک اور درخشاں ہے اور ہم روشن اور تابناک مستقبل کے منتظر ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۳۷
تاریخ اشاعت: 16:46 - May 01, 2018

ایرانی قوم میں مایوسی پیدا کرنا دشمن کی سازشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تہران میں ہفتہ لیبر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی ایرانی عوام کے خلاف ایک اہم سازش یہ ہے کہ وہ ہماری قوم میں مایوسی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ ہمارے مستقبل کو تاریک بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے جبکہ ایران کا مستقبل تابناک ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا مستقبل تاریک ہے۔

ایران کے صدر نے مہدویت پر یقین اور اعتقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بارہویں امام حضرت امام زمانہ (عج) ظلم و جور سے بھری دنیا کوعدل و انصاف سے بھر دیں گے اور دنیا پر الهی حکومت ہوگی اور بشریت کا مستقبل روشن، تابناک اور درخشاں ہوگا۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم حقیقی اسلام پر گامزن ہے اور اسلام کے فروغ اور اسلام کی خدمات میں ایرانی قوم کا ماضی درخشاں ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں