مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں امریکی سفارت کار کی گاڑی سے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مارنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں سیکرٹریٹ چوک پر امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر سیکریٹریٹ چوک کے قریب یہ حادثہ رات 9 بجکر40 منٹ پر پیش آیا جب امریکی سفارتکار کی جیپ جس کا نمبر کیو این 734 تھا نے موٹر سائیکل اے آر ایم 935 پر سوار دو افراد کو ٹکر مار دی تھی۔
حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے، زخمی ہونے والے نوجوانوں کے نام نزاکت اعوان اورمحمد وسیم ہے۔
گاڑی امریکی سفارت خانے کا سیکنڈ سیکریٹری چاڈ ریکس چلا رہا تھا، واقعے کے بعد امریکی سفارتکار کی گاڑی کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اپریل کو بھی امریکی سفارت کار کرنل جوزف کی گاڑی کی موٹرسائیکل کوٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف اس وقت امریکی سفارخانے میں ہیں اومر امریکہ نے اسے پاکستانی پولیس کے حوالے کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ جبکہ پاکستان کی حکومت نے عوامی دباو کے نتیجے میں اس کا نام کنٹرول اگزٹ لسٹ میں ڈال دیا ہے اس لئے کہ اسے ایک بار پاکستان سے فرار کرانے کی کوشش کی گئی تھی۔
پیغام کا اختتام/