16 October 2024

خلیج فارس میں امریکہ کو ایران کا انتباہ

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں امریکی جب بھی اور جدھر بھی نظر دوڑائیں گے انھیں سپاہ کی بحریہ ہی نظر آئے گی۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۸۲
تاریخ اشاعت: 16:15 - May 23, 2018

خلیج فارس میں امریکہ کو ایران کا انتباہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے خلیج فارس، بحیرہ عمان اور بحر ہند میں امن کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کے ممالک بحری سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں انھیں خودکفا اور خود اعتمادی کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقے میں پائی جانے والی بدامنی امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور یہی ممالک ماضی میں بھی بدامنی کا باعث بنے رہے ہیں۔

ایڈمرل علی فدوی نے کہا کہ علاقے پر امریکہ کی حریصانہ نظریں جمی ہوئی ہیں جبکہ یہ بات مسلمہ ہے کہ خلیج فارس اور پورے علاقے میں امن و سلامتی کا ذریعہ اس علاقے سے امریکہ سمیت تمام اغیار کا انخلا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں