16 October 2024

جوہری معاہدے سے نکلنے کی امریکی وجہ

ایران کی علاقائی طاقت نے دنیا کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیاہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۸۸
تاریخ اشاعت: 11:01 - May 09, 2018

جوہری معاہدے سے نکلنے کی امریکی وجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اعلی ایرانی سفارتکاراور پارلیمنٹ کےاسپیکر کے معاون خصوصی برائے بین الاقوامی امور حسین امیرعبداللہیان نے پیر کے روز تہران یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں جوہری معاہدے سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے مقاصد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا جائزہ لینا ہوگا کہ امریکی حکام کیوں جوہری معاہدے سے نکلنے کا شور مچارہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی علاقائی طاقت نے دنیا کے ممالک کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور کیا جس کے نتیجے میں جوہری معاہدہ طے پایا اور ٹرمپ اب اس سے نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کو امریکہ اور اس جیسے ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے اور بدقسمتی سے ایسی دہشتگرد تنظیموں سے ان ممالک کو فائدہ پہنچا ہے.

اعلی ایرانی سفارتکار کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے سعودی عرب، عراق، شام، ترکی، ایران اور یمن میں بدامنی پھیلا کر جنگ کی صورتحال پیدا کی ہے اور اس صورتحال کو مزید پیچیدہ کرنے کے لئے انھوں نے داعش کو استعمال کیا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں