مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، غاصب صیہونی حکومت کی عدالت نے فلسطینی نوجوان کے مقدمے کی سماعت کے کئی بار التوا کے بعد منگل کے روز نقد جرمانے کے ساتھ چار ماہ قید کی سزا سنائی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اس فلسطینی نوجوان کو دسمبر دو ہزار سترہ میں غرب اردن کے علاقے بیت لحم میں پرامن مظاہرے کے دوران صیہونی فوجیوں نے گرفتار کر لیا تھا۔
تیرہ سالہ اس فلسطینی نوجوان کا نام عبدالرؤف ہے جس کے دو دیگر بھائیوں کو بھی صیہونی فوجیوں نے گرفتار کر لیا تھا جن میں سے ایک اب بھی صیہونی حکومت کی جیل میں قید ہے۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم سن ترین فلسطینیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ بے بنیاد الزامات کے تحت ان کو جیل میں بند کر رہی ہے۔
پیغام کا اختتام/