مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ پیر کی شام میں جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر شہید سید ذوالفقار کی دوسری برسی پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی شام کے عوام اور فوج کا کارنامہ ہے۔انھوں نے کہا کہ شام کے اتحادیوں کو اس کامیابی میں مشارکت کا شرف حاصل ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ چند روز قبل جولان میں صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلی حملوں سے صیہونی حکومت کے خلاف جنگ کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ انھوں نے غاصب صیہونی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا کہ اگر صیہونی جارحیت کی تکرار ہوئی تواس غاصب حکومت کے قلب کا نشانہ بنایا جائے گا۔
پیغام کا اختتام/